اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی فنانشل سروسز (IFSP) کے سالانہ 30ویں اجلاس اور سپریم کونسل کی 15ویں نشست کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے نائب صدر کی صدارت میں منگل کے روز ملائیشیا میں کیا گیا.
ايراني مركزي بينك كے نائب صدر 'اكبر كميجاني' نے تين روزہ اجلاس كي افتتاحي تقريب ميں خطاب كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اس اجلاس كا مقصد اسلامي مالياتي اداروں كي نگراني، تازہ ترين تبديليوں كے بارے ميں بر وقت معلومات دينا اور نئے اسلامي مالياتي اداروں كو درپيش چيلنجز كا جائزہ لينا ہے.
اس تقريب ميں اسلامي فنانشل سروسز كے سيكرٹري جنرل 'جاسم احمد' نے حاليہ برسوں ميں اسلامي بينكاري كے فروغ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ عالمي اقتصادي صورتحال كے سلسلے ميں اہم تبديلياں ہو چكي ہيں اسي لئے اسلامي معاشيات كي ضروريات كے مطابق نئے قوانين اور ضوابط كو اہميت ديني چاہيئے.
جاسم احمد نے اسلامي بينكاري كي سائنس كے فروغ اور چيلنجوں سے مقابلے كرنے كے لئے مؤثر طريقوں كي شناخت پر زور ديا.
تفصيلات كے مطابق، ملائيشيا ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے مركزي بينك كي سربراہي ميں تين روزہ اسلامي فنانشل سروسز (IFSP) كے سالانہ 30ويں اجلاس اور سپريم كونسل كي 15ويں نشست كا انعقاد ہو رہا ہے.
ملائيشيا ميں اسلامي فنانشل سروسز ايك عالمي اداره ہے جو دنيا بهر ميں اسلامي مالياتي خدمات اور نگراني كے اداروں كے لئے اسلامي شريعہ كے مطابق بين الاقوامي معيار اور سرمايہ كاروں كے لئے بينكنگ، كيپيٹل ماركيٹ اور انشورنس كو يقيني بناتاہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲