3 اپریل 2017 - 19:11
لندن میں ایرانی نوجوان پر حملے کے خلاف برطانوی سماجی کارکنوں کا احتجاج

برطانوی دارالحکومت لندن میں انتہا پسندوں کی جانب سے ایرانی نوجوان پر حملے کے خلاف برطانوی سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے جنوبی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں انتہا پسندوں کی جانب سے ایرانی نوجوان پر حملے کے خلاف برطانوی سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے جنوبی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا.

اس موقع پر مظاہرين نے ايراني نوجوان كے ساتھ يكجہتي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ انساني وقار كي خلاف ورزي ہر ثقافت، مذہب اور قوميت كي اقدار كے خلاف ہے.

لندن پوليس كے مطابق، دو خواتين سميت 6 مشتبہ انتہاپسندوں نے ايك 17 سالہ ايراني نوجوان پر حملہ كيا جس كے نتيجے ميں ايراني نوجوان شديد زخمي ہوكر اسپتال داخل ہوگيا.

پوليس نے اس ايراني نوجوان كي شناخت ظاہر نہيں كي مگر اس نے كہا ہے كہ زخمي نوجوان كي صورتحال خطرے سے باہر ہے.

لندن پوليس نے اس حملے ميں ملوث 6 افراد كو گرفتار كرليا ہے.

ايك برطانوي سماجي كاركن ' بريان ' نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايراني نوجوان پر دردناك حملے ايك ايسا نفرت انگيز واقعہ ہے جو ہم نسل پرستانہ ناقابل رويے كي مخالفت كررہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايسے نسل پرستانہ ناقابل رويے كي وجہ پناہ گزيني كے خلاف امريكہ اور برطانيہ كي غلط پاليسي ہے.

برطانوي سماجي كاركنوں نے كہا كہ ہم غير ملكي پناہ گزينوں كي ميزباني اور استقابل كررہے ہيں.

لندن كے ليبر پارٹي رہنما ' جرمي كوربين ' اور اس ملك كي وزير داخلہ ' ديانہ ابوت' نے اس وحشيانہ اقدام كي شديد مذمت كي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲