11 ستمبر 2026 - 13:43
باب المندب پر یمن کا مکمل کنٹرول، جزیرہ میون پر قبضے کے بعد بڑی پیش رفت

یمنی مسلح افواج نے تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرہ میون پر کنٹرول حاصل کر کے اہم بحری گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جزیرہ میون باب المندب کے وسط میں واقع ہے اور اسے آبنائے پر نگرانی کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یمنی حکومت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے جزیرے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد باب المندب پر کنٹرول مکمل ہو گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمنی فوج نے گزشتہ دنوں بندرگاہی شہر المخا پر بھی قبضہ کر لیا تھا، جبکہ مستعفی حکومت سے وابستہ فورسز جنوب کی جانب ذوباب شہر کی طرف پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ عناصر کے خلاف ایک وسیع اور منفرد فوجی کارروائی سے متعلق بیان بھی جاری کرے گی۔

دوسری جانب یمنی فوج نے میدان جنگ سے سعودی حمایت یافتہ عناصر کے فرار کے بعد ان کی متعدد گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha