اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی قوم اسلامی جمہوریہ ایران کی بے دریغ حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.
ع
يہ بات عراقي پاليسي ماہر ' مشعان الجبوري ' نے اتوار كے روز الميادين نيوز نيٹ ورك كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ داعش دہشت گردوں كے خلاف جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران نے عراق كي بے دريغ حمايت كي.
الجبوري نے كہا كہ داعش دہشت گرد گروہ كے خلاف جنگ كے سلسلے ميں ايران نے عراقي وزرات دفاع كے لئے كافي فوجي ساز و سامان فراہم كيا.
عراقي ركن پارليمنٹ نے كہا كہ ايراني فوجي ماہروں داعش دہشت گردوں كے خلاف جنگ ميں شركت كررہے ہيں جبكہ عربي ممالك اور امريكہ نے اس سلسے ميں عراق كي حمايت نہ كي اور ابھي بھي عراقي زخميوں اسلامي جمہوريہ ايران ميں معالجہ كررہے ہيں.
انہوں نے دہشتگردوں كے خلاف الحشد الشعبي فورسز كي اعلي كاركردگي كو سراہتے ہوئے كہا كہ عراق كي عوامي مزاحمتي تنظيم شيعہ اور سني عوام كے شامل اور دہشت گرد گروپوں كے خلاف جنگ كررہے ہيں.
انہوں نے عراقي وزير اعظم 'حيدر العبادي' كے كردار كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ عربي ممالك اور عالمي طاقتيں رضاكارانہ فورس، الحشد الشعبي كے خلاف سازشيں كررہے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲