1 اپریل 2017 - 19:09
صہیونیوں کو بیت المقدس میں اذان کو خاموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: فلسطین

فلسطینی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی امور نے کہا ہے کہ ہم ناجائز صہیونی ریاست کو بیت المقدس میں اذان کو خاموش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی امور نے کہا ہے کہ ہم ناجائز صہیونی ریاست کو بیت المقدس میں اذان کو خاموش کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.

يہ بات 'أمل جادو' نے ترك نيوز ايجنسي اناطوليہ كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي ہے.

انہوں نے كہا كہ ابھي تك مقبوضہ فلسطين ميں اسلام كي آمد كے بعد ہرگز اذان كي آواز كو خاموش نہيں كي گئي لہذا ناجائز صہيوني رياست كو اس مقدس مكان پر اذان كو خاموش كرنے كي بھي ہرگز اجازت نہيں دي جائے گي.

نائب فلسطيني وزير خارجہ نے نئي امريكي حكومت كي جانب سے ممكنہ طور پر تل ابيب سے اپنا سفارت خانہ بيت القدس منتقل كرنے كے حوالے سے كہا ہے كہ اس فيصلے سے امن مذاكرت كو شديد نقصان پہنچے گا اور ناجائز صيہوني رياست كے خلاف عالم اسلام اور فلسطيني عوام كي مخالفت ميں بھي اضافہ ہوگا.

تفصيلات كے مطابق چند ماہ قبل ناجائز صہيوني رياست كي پارليمنٹ كي جانب سے ايك بل كے تحت بيت المقدس اور اس كے اردگرد شہروں ميں مساجد كے ميناروں سےاذان نشر كرنے پر پابندي لگا‏ئي گئي.

فلسطين كي اسلامي مزاحمتي تحريك (حماس) نے صہيوني پارليمنٹ كي طرف سے اس بل كي منظوري پر اپنےشديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہم صہيونيوں كے ايسے جارحانہ اور نسل پرست قانون كے نفاذ كي كبھي اجازت نہيں ديں گے اور دنيا بھي ناجائز صہيوني كي جارحانہ پاليسيوں پر خاموشي نہ رہيں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲