1 اپریل 2017 - 19:04
صہيونيوں كا مقابلہ كرنے كيلئے ايران واحد اميد ہے: تيونسي صدر

تيونس كے صدر مملكت نے خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے تعميري كردار كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ ناجائز صہيوني رياست كي سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ايران واحد اميد ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تيونس كے صدر مملكت نے خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے تعميري كردار كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ ناجائز صہيوني رياست كي سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے ايران واحد اميد ہے.

يہ بات 'باجي قائد السبسي' نے تيونس كے دورے پر آئے ہوئے ايراني وزير ثقافت اور اسلامي گائيڈنس 'سيد رضا صالحي اميري' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے خطے ميں اپنا اہم اور تعميري كردار جاري ركھنے كے خواہاں ہيں.

انہوں نے كہا كہ اسرائيل خطے ميں ايران كا اصل دشمن ہے اور ہم اميد كرتے ہيں كہ ديگر اسلامي اور عربي ممالك ايران كے ساتھ كھڑے ہوں.

تيونسي صدر نے كہا كہ ناجائز صہيوني رياست اور اس كے اتحادي ممالك ايران كو تنہا كرنے كي سازش كررہے ہيں مگر اللہ كے فضل و كرم سے اسلامي جمہوريہ ايران كاميابي كے ساتھ علاقائي معاملات ميں اپني پوزيشن پر آگيا ہے.

انہوں نے بتايا كہ بعض حلقے ايران كو شيعہ،سني مسائل ميں دكھيلنا چاہتے ہيں جبكہ ايران كو ديگر ميدانوں ميں اپنا كليدي كردار ادا كرنا چاہئے.

ايران جوہري معاہدے كي تعريف كرتے ہوئے تيونسي صدر نے مزيد كہا كہ تيونس ايران كے ساتھ باہمي تعلقات كے فروغ كے لئے كسي اور ملك سے متاثر نہيں ہوگا.

علاقائي صورتحال بالخصوص شام كے حوالے سے قائد السبسي نے اس بات پر زور ديا كہ شام كے مسئلے كا واحد حل شامي عوام كے مطابق اور ايك موثر سياسي عمل ہے.

انہوں نے كہا كہ تيونس اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ مختلف شعبوں ميں باہمي تعاون كي توسيع كا خيرمقدم كرتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲