اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جارجیا کے وزیر برائے قانونی اور عدالتی امور نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قیدیوں کے حوالے سے تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.
يہ بات كاكھا كاكيشويلي نے جارجيا ميں تعينات ايراني سفير جواد قوام كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے جيلوں كي بہتر صورتحال پر روشني ڈالتے ہوئے كہا كہ ايران اور جارجيا كو اس شعبے ميں تعاون كو وسعت ديني چايے.
انہوں نے ايراني جيلوں ميں جارجيائي قيديوں كي جانچ پڑتال كا مطالبہ كيا.
انہوں نے كہا كہ جيسے جارجيا كي جيلوں ميں ايراني قيديوں كے ساتھ سلوك كيا جاتا ہے ہم چاہتے ہيں ويسے ہي اسلامي جمہوريہ ايران كي جيلوں ميں موجود جارجيائي قيديوں كے ساتھ سلوك كيا جائے.
اس موقع پر ايراني سفير نے حاليہ سالوں ميں جارجيا كي كاميابيوں كي تعريف كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ جارجيا ميں موجود ايراني قيديوں كو ايراني ٹي وي چينلز ديكھنے اور مذہبي عبادات سے روكا نا جائے.
اس ملاقات كے موقع پر فريقين نے قيديوں كي رہائي، قيديوں كي حوالگي اور قيديوں كي صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
ايراني سفير نے جارجيا كے وزير برائے عدالتي اور قانوني امور كو دورہ تہران كي دعوت دي جس كا انہوں نے خيرمقدم كرتے ہوئے اپنے ايراني ہم منصب كو جارجيا كي دعوت بھي دي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲