31 مارچ 2017 - 18:20
پاراچنار میں ہوئے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہ واقعہ سکیورٹی فورسز کی ناکامی ہے: علامہ ناظر عباس تقوی

قومی ایکشن پلان کی ناکامی اور اب ردالفساد آپریشن اگر ناکام ہوتا ہے تو عوام اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے کس کے پاس جائیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے آپر یشن ردالفساد کے باوجود اس طرح کے دھماکے ریاست کی ناکامی ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کریں جس میں ریاست ناکام ہوچکی ہے گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا نہ روکنا اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت اور ریاست کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ پالیسی موجود نہیں قومی ایکشن پلان کی ناکامی اور اب ردالفساد آپریشن اگر ناکام ہوتا ہے تو عوام اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے کس کے پاس جائیں جو عوام کو اس دہشت گردی کے شنکنجے سے نکال سکیں ایسے وقت میں اتنا بڑا سانحہ کا ہونا کہ جب پاکستان میں مردم شماری کا سلسلہ جاری تھا یہ واقعہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں لہذا حکومت کو موجودہ خارجہ پالیسی کو درست کرنا ہوگا اسلامی ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پاکستان میں فرقہ واریت کو ابھاڑ سکتی ہے لہذا ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے اور اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے تاکہ ملک کو مزید بحران سے بچایا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲