اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی وجہ سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں.
'آرگيومنٹري ايفكٹي' نامي روسي ميگزين كو انٹرويو ديتے ہوئے سرگئي لاورف نے كہا كہ روس نے اس معاہدے كو كامياب بنانے كے لئے اہم كردار ادا كيا ہے.
روسي وزير خارجہ نے كہا كہ اس معاہدے كي وجہ سے خطے اور بين الاقوامي سطح پرجوہري مسابقات كا رجحان كم ہوگيا ہے.
انہوں نے تہران اور ماسكو كے درميان تعاون كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان مشتركہ تعاون سے خطے ميں امن اور امان كي صورت حال ميں بہتري آئے گي.
انہوں نے كہا كہ خطے بالخصوص شام ميں دہشت گردي كا خاتمہ روس كي اہم ترجيحات ميں سے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲