29 مارچ 2017 - 14:46
مراکش کے بادشاہ کاعرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے اردن میں جاری عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے اردن میں جاری عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ مراکش کے بادشاہ کا کہنا ہے کہ عرب سربراہی اجلاس بہت سے عرب مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہا ہے لہذا ایسے بیہودہ اجلاس میں شرکت سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عرب لیگ کا سربراہی اجلاس اردن کے بحر المیت علاقہ میں تین دن تک جاری رہےگا۔ محمد ششم نے آخری بار 2005 میں الجزائر میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

.......

/169