27 مارچ 2017 - 14:08
نیوزیارک؛ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے آل سعود کے خلاف مظاہرہ

یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی سالانہ تاریخ یا برسی کی مناسبت سے آل سعود کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں امریکیوں نے بھی حصہ لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی سالانہ تاریخ یا برسی کی مناسبت سے آل سعود کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں امریکیوں نے بھی حصہ لیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کےقریب ہونے والے اس مظاہرے میں امریکی اور یمنی شہریوں نے حصہ لیا اور یمن پر حملے میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کی مذمت کی۔

مظاہرین نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا سلسلہ روکے جانے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں شامی شہریوں نے بھی حصہ لیا اور یمنی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲