25 مارچ 2017 - 13:47
ایران میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار 95 لاکھ ٹن پہنچ گئی: صدر روحانی

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک کے مختلف ذخائر حاصل ہونے والی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار 95 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جس کی مالیت ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک کے مختلف ذخائر حاصل ہونے والی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی پیداوار 95 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جس کی مالیت ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے.

يہ بات ڈاكٹر 'حسن روحاني' نے ہفتہ كے روز ايران كے مغربي صوبے كردستان كے دورے كے موقع پر صوبائي دارالحكومت 'سنندج' ميں ايك قومي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

ياد رہے كہ صدر روحاني آج نئے ايراني سال كے آغاز كے دوسرے صوبائي دورے پر سنندج پہنچ گئے اور اس موقع پر انہوں نے مختلف ترقياتي اور صنعتي منصوبوں كا بھي افتتاح كيا.

صوبائي حكام اور صوبہ كردستان كي تاجر برادري سے خطاب كرتے ہوئے صدر روحاني نے اس بات پر زور ديا كہ قومي پيداوار اور سرمايہ كاري روزگار كے مواقع كي فراہمي كے لئے ناگزير ہے.

انہوں نے ملك ميں مضبوط اتحاد اور يكجہتي كو سراہتے ہوئے وطن كي وحدت اور سلامتي كے لئے عدليہ اور سيكورٹي اداروں كے درميان قريبي تعاون پر زور ديا.

صدر روحاني نے مزيد كہا كہ ايران ميں اقتصادي اور تجارتي ترقي كے لئے اچھي صلاحيتيں موجود ہيں اور اس حوالے سے ملك كي پيٹروكيميكل مصنوعات كي پيداوار كو 40 ارب ڈالر تك لے جانے كے لئے بھي سنہري موقع فراہم ہے.

ايران ميں آئندہ ہونے والے صدارتي انتخابات كا ذكر كرتے ہوئے صدر روحاني نے اس بات پر زور ديا كہ ہم سب كو كامياب انتخابات كرانے كے لئے اپنا كردار ادا كرنا ہوگا تا كہ دنيا ايك بار پھر ايران ميں ہونے والے انتخابات ميں قوم كي تاريخي شركت سے حيران رہے.

ياد رہے كہ دورہ سنندج كے موقع پر ايراني صدر نے 21 منصوبوں بشمول ٹائر فيكٹري صنعتي، آبپاشي، ريلوے، ترقياتي، كميونيكيشن اور پيٹرو كيميل منصوبوں كا بھي افتتاح كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲