24 مارچ 2017 - 18:36
دہشتگرد خوف اور بداعتمادی کے ذریعے معاشروں کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں: برطانوی پروفیسر

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ وہ عوام ،انسانیت اورہمدردی کو لوٹ کر اور تشدد کی آگ بھڑکا کر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی پروفیسر اور ماڈرن سائنس کے مصنف ’’ڈاکٹر الیگزینڈرلیمب‘‘نے لندن پارلیمنٹ کے قریب ہوئے حالیہ ہولناک دہشتگردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد خوف اوربداعتمادی کے ذریعے معاشروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی حقیقی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ وہ عوام ،انسانیت اورہمدردی کو لوٹ کر اور تشدد کی آگ بھڑکا کر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کو ایک ایساعیار اورمکار دشمن  قراردیتے ہوئے کہاکہ جو معاشرے کی تمام سطحوں میں ضم ہوکر لوگوں کے روایات اورعقائد کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ہمیں ایک دوسرے کےساتھ احترام کرنے کا سبق سیکھنا چاہئے ۔

موصوف پروفیسر نے کہاکہ عصر حاضر میں جو دہشتگرد ہتھیار لئے ہوئے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب  کرکے اسلام اوراسلامی اقدار کی نمائندگی کا دعویٰ کررہے ہیں کا حقیقت میں دین مبین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے بلکہ یہ وحشی لوگ اسلام جیسے پرامن دین کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام رحمت کا دین ہے اورتشدد اسلام کے بلند مقاصد اورپاکیزگی کے منافی ہے اوردین مبین اسلام کو اس دنیا کے تخلیق کار یعنی خداوندمتعال نے رحمت ،ہمدردی ،بقائے باہمی ،اتحاد واتفاق  اورپرامن دین کے طورپر نازل کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے اسلام اورخدا کے آخری رسول حضرت محمد (ص) کی تصویر مسخ کرنے کے اقدامات سے دل مجروح ہوئے ہیں۔

برطانوی پروفیسر نے کہاکہ عصرحاضر میں جوبھی لوگ جہاں کہیں بھی دہشتگردی کے شکار ہیں ہم ان کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرکے ان کی  حمایت  میں کھڑے ہیں۔

ڈاکٹر الیگزینڈر نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کا اصلی مقصد نفرت اورفرقہ واریت کے بیج بونا ہے اوراسکی مخالفت اوراسکے خلاف کھڑا ہونا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲