اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک نامور امریکی دانشورو انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف تو ایرانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگاتے ہیں اور دوسری طرف نوروز پر پیغام دیتےہیں جو ان کے منافقانہ رویے کی علامت ہے۔
'مڈيا بنيامين' نے ارنا کے ساتھ خصوصي گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف تو ایرانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگاتے ہیں اور دوسری طرف نوروز پر پیغام دیتےہیں جو ان کے منافقانہ رویے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ايراني تارکين وطن يا اس کے باشندوں نے ہرگز امريکہ ميں دہشتگردي اقدامات نہيں کئے جبکہ امريکي صدرنے ايراني شہريوں کے داخلے پر پابندياں عائد کي ہيں۔
امريکي انساني حقوق کي کارکن نےکہا کہ اگر امريکہ واقعي ميں چاہتا ہے کہ ملک ميں دہشتگردوں کے داخلے کو روکا جائے تو وہ کيوں نہ سعودي عرب کے ساتھ يہ معاملہ نہيں اٹھاتا جو اس حوالے سے تاريک ريکارڈ رکھتا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کيا کہ وہ ايران جوہري معاہدے کے نفاذ پر پابند رہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲