17 مارچ 2017 - 04:46
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ پیر کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ پیر کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر اعظم اس سفر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد حیدر العبادی کا یہ پہلا امریکی دورہ ہے۔

.......
/169