16 مارچ 2017 - 16:30
امریکی انتظامیہ عوام کے بجائے سعودی شہزادوں کے مفادات کو محفوظ کرنے میں پرعزم ہے: دی اٹلانٹک

موصوف تجزیہ نگار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ یمن میں امریکہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے کہاجاسکتا ہےکہ اس نے شام کی طرح ایک اورایران حامی حکومت کو نابود یا کمزور کرنے کا عزم کررکھا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک مشہور امریکی نیوز ویب سائٹ نے معروف امریکی تجزیہ نگار مائیکل برنڈن کے ایک مضمون کو شائع کیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام میں امریکی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے لکھاہےکہ آل سعود حکومت اپنے بیشتر ہتھیار امریکہ سے خریدتا ہے اسکے پائلاٹوں کو امریکہ میں تربیت دی جاتی ہے اور واشنگٹن یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرتا ہے اوراسے بڑی افسوس کی بات یہ ہےکہ واشنگٹن یمن میں ٹارگیٹوں کو چننے کیلئے سعودی عرب کی امداد کررہاہے۔

انہوں نے لکھا ہےکہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر یمن کے تاریخی مقامات، بازاروں ،اسپتالوں ،اسکولوں اورطبی مراکز کو زمین بوس کرنے میں مشغول ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے اپنے مضمون میں لکھاہےکہ یمن میں امریکہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے کہاجاسکتا ہےکہ اس نے شام کی طرح ایک اورایران حامی حکومت کو نابود یا کمزور کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

اٹلانٹک میں شائع اپنے مضمون میں مائیکل برنڈن لکھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ پنٹا گن کو یمن میں فوجی کاروائی کرنے کے اختیارات دئے  تاہم امریکی فوج نے ابتدائی حملوں  میں ہی درجنوں بے گناہ یمنیوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ ڈالے جبکہ وہ کسی بھی مطلوب دہشتگرد کو زندہ پکڑنے یا ہلاک کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے لکھا ہےکہ عرب دنیا کے فقیر ملک یمن سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کے نتیجے میں دسیوں لاکھ یمنی خوراک ودیگر روزمرہ کی ضروری اجناس کی عدم دستیابی سے موت کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں جو طویل مدت میں امریکی مفادات کے منافی ہے۔

انہوں نے لکھاہےکہ ٹرمپ قومی سرمائےکو ان کاموں پر صرف کررہے ہیں جن سے امریکیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا ہے۔

انہوں نے مزید لکھاہےکہ ٹرمپ کی موجودہ پالیسی  امریکی شہریوں کے بجائے سعودی شہزادوں کے مفادات کا تحفظ دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲