16 مارچ 2017 - 13:38
غاصب حکومت اسرائیل نے غزہ پٹی کو ایک بار پھر اپنے حملے کا نشانہ بنا دیا

اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے، جمعرات کی صبح غزہ پٹی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے شجا‏عیہ اور دیر البلح پر دو راکٹ فائر کیے ہیں۔ اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیل نے دعوی کیا کہ یہ حملہ غزہ پٹی سے میزائیل داغے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔صیہونی حکومت مختلف بہانوں سے ، غزہ کو زمینی اور فضائی جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا زمینی ، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲