اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ شان اسپائسر کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کا منصوبہ فی الحال ختم نہیں ہوا لہذا امریکہ کو روس سمیت دیگر ممالک سے اس جنگ میں کامیابی کے لیے تعاون کی ضرورت ہے۔
امریکہ نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں روس سمیت دیگر ممالک سے تعاون کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وائٹ ہاوس میں اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان شان اسپائسر نے کہا کہ امریکہ، روس سے تعاون کی امید کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ نے بھی بیان میں کہا تھا کہ داعش کے خاتمے کے لیے ہم ہر ملک سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
.......
/169