اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ آستانہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔
شامی حزب اختلاف نے اعلان کیا ہے کہ آستانہ میں شامی سیاسی بحران کے حل کے لئے ہونے والے تیسرے مرحلے کے مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔
واضح رہے کہ دو روزہ شامی مذاکرات میں شامی حکومت اور باغی گروہوں کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے وفود سمیت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور شام شریک ہونے تھے تاہم باغی گروہ نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قزاقستان کے وزیرخارجہ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات میں اردن اور امریکی نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲