اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ ممکنہ طور پر بھارتی صوبے گوا کے وزیراعلی بنیں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ گوا میں بی جے پی کی اکثریت کے بعد اراکین نے منوہرکو وزیراعلی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب گوا کی فارورڈ پارٹی اور مہارشٹراوادی گومانٹک پارٹی نے بھی منوہر کے نام پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
خیال رہے کہ منوہر نے گوا کے گورنر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں آئندہ کی حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے وہ تقریبا 3 برس بھارتی وزیر دفاع رہے۔
.......
/169