12 مارچ 2017 - 05:09
اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی شہروں میں اذان پر پابندی کاقانون منظورکر لیا

یروشلم ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی شہروں میں اذان پر پابندی کا متنازع قانون منظور کرلیا ہے۔ حتمی منظوری سے پہلے بِل کو ایک کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی شہروں میں اذان پر پابندی کا متنازع قانون منظور کرلیا ہے۔ حتمی منظوری سے پہلے بِل کو ایک کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا. بل میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد پر2700 ڈالر جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔متنازع قانون کی منظوری پر فلسطین سمیت عرب ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قانون کے تحت اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی تجویز کی گئی ہے حتمی منظوری سے پہلے بِل کو ایک کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا بل میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد پر2700 ڈالر جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

دوسری جانب عرب اراکین اسمبلی نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ قانون نسل پرستی پر مبنی ہے فلسطین کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے مساجد میں اذان دینے پر پابندی کو صہیونی سازش قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ۔

.......

/169