اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني وزير خارجہ نے ملك ميں آئندہ ہونے والے صدارتي انتخابات ميں قوم كي بھرپور شركت پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ انتخابات ميں ايراني قوم كي بھرپور شركت نے عالمي طاقتوں كو ہمارے ساتھ مذاكرات كرنے پر مجبور كرديا.
يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے ہفتہ كے روز وزارت خارجہ كي نئي ويب سائيٹ كے افتتاحي قريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں ںے كہا كہ ايراني قوم نے ملك ميں ہونے والے انتخابات ميں ہميشہ تاريخي شركت كركے پابنديوں كو ناكام بنا ديا اور آج يہ ايك حقيقت ہے كہ انتخابات ميں قوم كي بھرپور شركت كو ديكھتے ہوئے مغربي طاقتيں ايران سے مذاكرات كے لئے مذاكرات مجبور ہوئيں.
انہوں نے كہا كہ ہم نئے ايراني سال كے قريب ہورہے ہيں اور مجھے اميد ہے كہ ايراني قوم ايك بار پھر انتخابات ميں بھرپور انداز ميں شركت كركے دنيا كو ايك بار پھر ايران ميں موجود جمہوريت نظام كي طاقت كو ديكھائے گي.
ظريف نے انتخابات ميں عوامي شركت كے حوالے سے حضرت آيت اللہ خامنہ اي كي ہدايات كا حوالہ ديتے ہوئے مزيد كہا كہ سپريم ليڈر نے فرمايا ہے شخص جيسا بھي نظريہ ركھتا ہو اسے انتخابات ميں شركت ضرور كرني چاہئے.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ ايران دوسرے ممالك جيسا نہيں كيونكہ ہمارے ملك ميں انتخابات كے موقع پر تمام افراد اپنے اختلافات كو بالائے طاق ركھتے ہوئے بليٹ باكس ميں اپنا ووٹ ڈالنے پہنچ جاتے ہيں.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ كسي بھي ملك كے حوالے سے فيصلہ عوام كے ووٹ اور بليٹ باكس سے كيا جانا چاہئے اور ايران ميں اسي بات پر عمل كيا جاتا ہے.
ظريف نے كہا كہ 2013 كے صدارتي انتخابات ميں جب مغربي ممالك بالخصوص امريكہ نے 73 فيصد ايراني قوم كي شركت كو ديكھا تو سمجھ گئے كہ اس قوم كو پابنديوں كے ذريعے نہيں جھكا سكتے لہذا وہ ايران كے ساتھ مذاكرات كي ميز پر آنے كے لئے مجبور ہوگئے.
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ ايراني عوام ايك بار پھر انتخابات ميں بھرپور انداز ميں شركت كريں گے اور دنيا كي طاقتوں كو بتائيں گے كہ ايراني قوم كے ساتھ دھمكي اور طاقت كي زبان سے نہيں بلكہ احترام اور عزت سے بات كرني چاہئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲