10 مارچ 2017 - 05:06
عراقی فورسز نے مغربی موصل میں دس محلوں کو آزادا کرالیا

عراق کے شہر موصل کے مغرب میں عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے اس علاقہ میں دس محلوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل کے مغرب میں عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے اس علاقہ میں دس محلوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز کی مغربی موصل میں دس محلوں کو آزاد کرانے کے بعد شہر کے مرکز کی جانب پیشقدمی جاری ہے ۔ عراقی فورسز نے اس کارروائی میں داعش کے کئی درجن دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

.......

/169