8 مارچ 2017 - 20:08
سعودی عرب کی صہیونی ریاست کے ساتھ یکسوئی

صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی یکسوئی کے ساتھ ہی سعودی ذرائع‏ ابلاغ عامہ نے سعودی سیکورٹی فورس کے خلاف کارروائی ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی سعودی عرب میں قطیف کے علاقے تاروت القدام میں پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

اس علاقے میں سعودی سیکورٹی اہلکاروں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں اور گذشتہ سال سعودی سیکورٹی دستے پر ہونے والی فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
دمّام کے علاقے الضباب میں بھی سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے میونخ کانفرنس کے بعد حزب اللہ لبنان کی حمایت میں میشل عون کے مواقف پر تنقید کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی خارجہ پالیسی سے اپنے یکسوئی کا اظہار کیا۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لییبرمین نے حزب اللہ کے لئے لبنانی صدر کی حمایت اور صیہونی حکام مخالف، ان کے حالیہ بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت لبنان اور تحریک مزاحمت کے درمیان اتحاد و یکجہتی اسرائیل کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

.......

/169