7 مارچ 2017 - 05:43
کرپشن اسکینڈل: اسرائیلی وزیر اعظم سے چوتھی بار تفتیش

کرپشن اسکینڈل اسرائیلی وزیر اعظم کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ۔ پولیس نے چوتھی بار تفتیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک بار پھر ان کے گھر جا کر تفتیش کی ۔

وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق نیتن یاہو پر اب تک کسی قسم کے الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔ جس کے اختتام پر ہی فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعظم پر الزامات عائد کیے جائیں یا نہیں

.......

/169