5 مارچ 2017 - 18:57
 قوموں کے عروج و زوال میں خواتین کا قردار کلیدی اہمیت کا حامل: آغا حسن

خاتون جنت حضرت فاطمة الزہراؑ کے ایام شہادت کی مناسبت سے جاری سلسلہ مجالس کے تحت جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/خاتون جنت حضرت فاطمة الزہراؑ کے ایام شہادت کی مناسبت سے جاری سلسلہ مجالس کے تحت جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی نماز ظہرین کی پیشوائی کے بعد انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عقیدت مندوں کے جمع گفیر سے خطاب کرتے ہوئے صدیقہ طاہرہ حضرت الزہرا ؑ کی حیات طیبہ کی مختلف گوشوں کی وظاحت کی انھوں نے کہا کہ حضرت الزہرا ؑ کی سیرت کا ہر پہلو قران کریم اور اسوہ رسول کا عملی نمونہ تھا پیغمبر اکرم نے حضرت الزہراؑ کو خیر النسا اور سیدتہ العالمین کے القاب سے نواز کر کردار الزہرا کو عالم نسوان کی ہدایت اور نجات کا سر چشمہ قرار دیا انھوں نے کہا کہ قوموں کی سر بلندی اور ذلت و رسوائی میں خواتین کا بنیادی عمل دخل ہوتا ہے جب کوئی باطل یا استعمالی قوت کسی قوم پر مسلط ہونا چاہتی ہے تو سب سے پہلے اس قوم کو انسانی غیرت اور اپنی تہذیب محروم کرنے کے لئے تہذیبی جارحیت کا حربہ استعمال کر رہی ہے تہذیبی جارحیت کا پہلا نشانہ خواتین بن جاتی ہے موجودہ دور میں جب دنیا بر میں تہذیبی جارحیت کا طوفان بر پا ہے مسلمان خواتین سیرت فاطمہؑ کو اپنا شعار بناکر مسلمان معشرے کو قایم و دایم رکھنے میں اہم قردار ادا کرسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲