5 مارچ 2017 - 16:40
امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ وسیع

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بعد اب ریاست مینہ سوٹا میں بھی امریکی صدر ٹرمپ کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریاست مینہ سوٹا کے شہر سینٹ پال میں امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں نے، ان مظاہرین پر جو ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، حملہ کر دیا جس کے بعد دونوں فریقوں میں شدیدجھڑپیں ہوئیں- ریاست مینہ سوٹا کی گشتی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ کے حامی، ریاستی اسمبلی کی عمارت میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے الجھ پڑے اور جھڑپیں ہونے لگیں-

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں چھے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے- گرفتار کئے جانے والے افراد پر، جن کا تعلق ٹرمپ کے مخالفین میں سے ہے امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے- ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ سڑکوں پر اتریں- اس سے پہلے ریاست کیلفورنیا کے شہر برکلے میں بھی ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169