5 مارچ 2017 - 12:53
امریکہ میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں + تصاویر

امریکہ میں صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آمنے سامنے آگئے ہیں صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آمنے سامنے آگئے ہیں صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلسل ٹرمپ مخالف مظاہروں کے بعد حکومتی جماعت کے حامیوں نے بھی عوامی ریلیاں نکالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، ایسا ہی ایک اجتماع کیلیفورنیا میں اُس وقت پُرتشدد ہوگیا جب ٹرمپ کے حامی اور مخالفین نعرے بازی کرتے کرتے مشتعل ہوگئے اورایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔ذرائع کے مطابق پہل کس نے کی معلوم نہیں لیکن تصادم کا آغاز سیاسی کشیدگی بڑھنے کی علامت ہے ۔

.......

/169