4 مارچ 2017 - 19:35
ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران جوہری معاہدے کی توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: عباس عراقچی

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران جوہری معاہدے کی توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران جوہری معاہدے کی توسیع کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے.

يہ بات عباس عراقچي نے ايران جوہري معاہدے اور مزاحمتي اقتصاد پر منعقدہ ايک کانفرنس ميں خطاب کرتے ہوئے کہي.

انہوں نے کہا کہ اگر امريکي صدر نے جوہري معاہدے کي خلاف ورزي کي تو ان کو اس کي قيمت بھي چکاني پڑے گي.

انہوں نے کہا کہ امريکہ کے لئے جوہري معاہدے کي خلاف ورزي کي قيمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امريکي صدر جوہري معاہدے کي توسيع کے علاوہ تب تک کچھ نہيں کر سکتے جب تک اسلامي جمہوريہ ايران اس معاہدے کا حصہ ہے.

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایران اس وقت دنیا کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ تیل معاہدے کرنے کے لئے مذاکرات کر رہا ہے اور ان معاہدوں کی مالیت 80 ارب ڈالر ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲