4 مارچ 2017 - 07:53
8 مہینے تعطل کے بعد شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان جنیوا میں امن مذاکرات

سوئٹرزلينڈ كے شہر جنيوا ميں شام امن مذاكرات كے اختتام كے موقع پراقوام متحدہ كے ايلچی برائے امور شام اسٹیفن ڈی مستورا نے كہا كہ ہم ان مذاكرات ميں ايک واضح ايجنڈے پر پہنچے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئٹرزلينڈ كے شہر جنيوا ميں شام امن مذاكرات كے اختتام كے موقع پراقوام متحدہ كے ايلچی برائے امور شام اسٹیفن ڈی مستورا نے كہا كہ ہم ان مذاكرات ميں ايک واضح ايجنڈے پر پہنچے ہيں.

انہوں نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئےکہاكہ شام امن مذاكرات كا اگلا دور رواں مہينے كے آخر ميں ہوگا.

انہوں نے مزيد كہا كہ امن مذاكرات كے اگلے دور ميں حكومت اور حکومت مخالف وفود كے مابین پھر سے مذاكرات ہوں گے اور اس باردہشتگردی كے مسئلے پر بھی بات چيت ہوگی.

يو اين ايلچی نے کہا كہ شام امن مذاكرات كی ٹرين پٹری پرآگئی ہے اور اس عمل كو آگے بڑھانے كے لئے مضبوط عزم كی ضرورت ہے.

جنيوامذاکرات ميں شامی حكومت كے وفد كی سربراہی اقوام متحدہ ميں تعينات شام كے مندوب بشار الجعفری كر رہے تھے جبكہ نصرالحريری شام كے مخالفين وفد كے سربراہ تھے.

.......

/169