28 فروری 2017 - 18:22
ایران اور انڈونیشیا کے بینکاری شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ اور انڈونیشیا کے وزیر اقتصاد نے بینکاری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ اور انڈونیشیا کے وزیر اقتصاد نے بینکاری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑهانے کے مقصد سے معاہدے پر دستخط کئے.

ايراني مركزي بينك كے سربراہ 'ولي اللہ سيف' نے گزشتہ روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے انڈونيشيائي وزير اقتصاد 'ڈارمين ناسوتيان' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران تعاون كے معاہدے پر دستخط كئے.

اس موقع پر ايراني مركزي بينك كے سربراہ نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان تجارتي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے ايك مشتركہ اكاونٹ كے قيام عمل ميں لانے كي ضرورت ہے.

ولي اللہ سيف نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران، انڈونيشيا كے ساتھ بينكاري تعلقات كو مزيد بڑھانے كا خيرمقدم كرتا ہے.

انڈونيشيائي وزير نے كہا كہ دونوں ممالك كے تاجروں كے درميان باہمي تعاون اور اعتماد قائم ہونا ناگزير ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲