اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کی ولایت 95 عظیم بحری مشقوں کے آخری روز خصوصی یونٹوں نے اپنے دفاعی سسٹم کا نظارہ پیش کرتے ہوئے ساحل سمندر سے سو کلو میٹر کے فاصلہ پر مار کرنے والے پہلے والفجر نامی تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، والفجر تارپیڈو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کا پہلا تارپیڈو ہے جو ایرانی انجینیئروں کے ذریعے پہلی بار تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ولایت پنچانوے عظیم بحری مشقوں کے آخری مرحلے کے دوسرے روز ایس پی جی نائن سسٹم سے لیس رعد اور راکٹ لانچر سے لیس آذرخش کشتیوں سمیت مختلف قسم کے مقامی اور گائیڈڈ ہتھیاروں کا بھی تجربہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲