27 فروری 2017 - 20:08
پاکستان میں دھشتگردی ناسور بن گئی ہے:  اصغریہ علم و عمل تحریک

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھشتگردی ناسور بن گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دھشتگردی ناسور بن گئی ہے، دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، دھشتگردوں کی گرفتاریاں کافی نہیں ہیں بلکہ ان کو عبرتناک سزا دی جانی چاہیے، ان کو سزاوں میں تاخیر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہیں، ثابت علی ساجدی نے تنظیم کے سینئیر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ردالفساد آپریشن کی حمایت کرتے ہیں پاک فوج کا یہ قدم عوام کی خواہشوں کی ترجمانی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپریشن میں بلاتفریق تمام دھشتگردوں کو زد میں لاکر گرفتار کیا جائے، اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان پر بھی دھشتگردی میں ملوث قراردیا جائے، جس سے اس ملک میں امن کی فصا قائم ہوگئی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ھوگا، اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند رضوی نے کہا کے اپیکس کمیٹی اور حساس اداروں کی طرف سے جاری رپورٹس میں دھشتگردی کی تربیت دینے والے اداروں اور مدارس پر آپریشن کیا جائے، ردالفساد آپریشن کے تحت جمعہ کے خطابات تمام مساجد میں طالبان دھشتگردوں کے خلاف مزمتی خطابات کروائے جائیں جو مولوی اس پر عمل نہ کرے ان کو دھشتگردوں کا ہمدرد تصورکیا جائے، اور ان پر بھی مقدمات درج کئے جائیں، اس سے بہت سارے دھشتگرد اور ان کے ہمدرد واضح ھوجائین گے جس سے عوام ان سے نفرت کا اعلان کرکے پاک فوج کا ساتھ دے گی۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ردالفساد آپریشن پر کسی بھی سیاستدان کو اثرانداز نہ ہونے دیا جائے، تاکہ پاک فوج بلا تفریق دھشتگردوں کا صفایا کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲