اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے مسلح دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاج میں مدد کے لئے صیہونی حکومت سے شام کے مسلح عناصر کی درخواست کے بعد تل ابیب نے شام میں زخمی ہونے والے دو ہزار چھے سو سے زائد دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں علاج و معالجے کے لئے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسرائیل کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اس قسم کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بعد ضروری بجٹ مہیا نہ ہونے کی بنا پر شام میں زخمی ہونے والے مسلح مخالف عناصر کے علاج و معالجے کے عمل کو روکا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون نے مقبوضہ جولان میں دہشت گردوں کے ساتھ تل ابیب کے رابطے کی خبر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲