27 فروری 2017 - 13:51
مغربی موصل سے عراقی افواج نے سات ہزار عام شہریوں کو موصل کے جنوب میں حمال العلیل علاقے میں بنائے گئے کیمپوں میں منتقل کیا

عراقی افواج نے موصل کو آزاد کرانے کی اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے موصل شہر کے قریب مزید علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس اور ٹاسک فورس نے موصل کے مغربی محاذ پر الطیران نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد اور وہاں کی عمارتوں پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا-

اس درمیان عراقی فیڈرل پولیس کے پانچویں بریگیڈ اور خصوصی دستے الدواسہ، علاقے کی رابطہ لائن تک پہنچ گئے- عراقی فوج کے نویں آرمڈ ڈویژن کے کمانڈر عبداللہ الوائلی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران جب سے مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں، عراقی افواج نے سات ہزار عام شہریوں کو اس علاقے سے باہر نکال کر موصل کے جنوب میں حمال العلیل علاقے میں بنائے گئے کیمپوں میں منتقل کیا ہے-

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ موصل کے مغرب میں واقع شہر تلعفر کے مغرب اور مشرق میں کارروائیوں کے چھٹے مرحلے کا پہلا حصہ مکمل کر لیا گیا- ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش کے چنگل سے بارہ سو سے زائد عام شہریوں کو نجات دلانے کے علاوہ اس تازہ ترین کارروائی میں ایک سو تیرہ کلومیٹر مربع علاقہ بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا-

ان کا کہنا تھا کہا کہ تلعفر کے مشرق اور مغرب میں کارروائیوں کے پہلے مرحلے کے سبھی اہداف حاصل کر لئے گئے-

دریں اثنا عراق کی تحریک اہل الحق کے ترجمان جواد الطلیباوی نے موصل سے داعش کے عناصر کو باحفاظت باہرنکال لینے کی امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثبوت و شواہد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ امریکا ایک بار پھر داعش کی مدد کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے-

عراق کی تنظیم اہل الحق کے ترجمان نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس کے ذریعے موصل میں داعش کا محاصرہ جتنا زیادہ تنگ ہوتا جا رہا ہے امریکی اتحاد کے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے ذریعے داعش کو مدد پہنچانے اور ان کے لئے پیٹیاں گرانے کا سلسلہ بھی اتنا ہی تیز ہو گیا ہے-

انٹرنیٹ ویب سائٹوں نے بھی ایسی کلیپس نشرکی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں امریکی اتحاد کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے چھاتہ بردار فوجی نیچے اتر رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169