اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شام کے شہر 'حمص' میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دہماکوں اور بی گناہ لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
'بہرام قاسمي' نے اپنے ايك بيان ميں تكفيري اور دہشتگر گروہوں كے ہولناك جرائم كي مذمت كرتے ہوئے شامي قوم اور حكومت كے ساتھ يكجہتي كا اظہار كيا.
انہوں نے مزيد كہا كہ يقينا دہشتگردوں كي ايسي كاروائيوں كا واحد مقصد شام امن عمل كو متاثر كرنا ہے مگر شامي قوم اور امن عمل ميں شريك تمام فريقين كو ايسي سازشوں سے ہوشيار رہنا ہوگا.
تفصيلات كے مطابق، ہفتہ كے روز حمص كے علاقے المحطۂ اور الغوطہ ميں واقع دو سيكورٹي مراكز پر تكفيري دہشتگردوں كي جانب سے 6 ہولناك خودكش دہماكے گئے جس كے نتيجے ميں دو شامي كمانڈر سميت 42 افراد جاں بحق ہوگئے.
اس ہولناك دہماكوں كي ذمہ داري تكفيري گروپ فتح الشام فرنٹ نے لي جس كا پرانا نام النصرہ فرنٹ تھا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲