اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 22ویں وزراتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج بروز پیر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے
13ويں ای سی او سربراہی اجلاس كے ايجنڈے كی تياري كے مقصد سے گزشتہ روز سے اسلام آباد ميں ركن ممالک كے ماہرين كا دو روزہ اجلاس جاری ہے
كل بروز منگل اس تنظيم كی وزراتی كونسل كا اجلاس منعقد ہوگا اوراس موقع پراسلامی جمہوريہ ايران كونسل كی صدارت كو پاكستان كے حوالے كریںگے.
ايرانی وزير خارجہ وزارتی كونسل كے اجلاس ميں شركت كے علاوہ تنظيم كے ركن ممالک كے ہم منصوبوں كے ساتھ بھی خصوصی ملاقاتيں كريں گے.
اقتصادی تعاون تنظيم كا سربراہی اجلاس يكم مارچ كو اسلام آباد ميں ہوگا جس كا مقصد ركن ممالک كے درميان علاقائی تعاون بالخصوص اقتصادی سرگرميوں كو عروج پر لے جانا ہے.
اسلامی جمہوريہ ايران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی بھی اس اجلاس كے اہم مہمان ہوں گے. ای سی او سربراہی اجلاس ميں حسن روحانی كي ايرانی صدر كی حيثيت سے يہ پہلی بار شركت ہوگی.
ڈاکٹرحسن روحانی كا يہ پاكستان كا دوسرا دورہ ہوگا. انہوں نے گزشتہ سال مارچ كے مہينے ميں بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا.
واضح رہے كہ پاكستان اس سے قبل 1995 ميں تيسرے سربراہی اجلاس كی ميزبانی بھی كر چكا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔
/169`