26 فروری 2017 - 12:03
شام کے سکیورٹی مراکز پر چھے خودکش حملوں میں ۴۲ سکیورٹی افسر و اہلکار شہید+ تصاویر

شام کے صوبہ حمص میں سکیورٹی مراکز پر تکفیری دھشتگردوں نے چھے خودکش حملوں کے ذریعے ۴۲ سکیورٹی افسر اور اہلکار شہید کر دئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حمص میں سکیورٹی مراکز پر تکفیری دھشتگردوں نے چھے خودکش حملوں کے ذریعے ۴۲ سکیورٹی افسر اور اہلکار شہید کر دئے ہیں۔
جبہۃ النصرۃ کے دھشتگردوں جنہیں سعودی عرب اور مغرب کی حمایت حاصل ہے نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
تکفیری دھشتگردوں نے الگ الگ چھے سکیورٹی مراکز پر خودکش حملے کئے ہیں۔
ان حملوں میں ۴۲ افراد شہید اور ۲۴ زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شہید ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ سکیورٹی افسر بھی شامل ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲