اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر ملک بھر میں کچھ عر صے سے قائم امن کو خراب کر نے کی شازش معلوم ہوتی ہے چند مٹھی بھر دہشت گرد ایک بارپھر سر اٹھارہے ہیں دہشت گردی کی یہ کاروائیاں ملک کو سنگین بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کو شیش ہے جس میں یہ ملک دشمن عناصر کسی بھی صورت کا میاب نہیں ہونگے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات نے عوام کے زہنوں پر کئی سوالات چھوڑ دئیے ہیں پورے ملک میں ہائی الرٹ کے دعوے ہونے کہ باوجود دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کیسے کامیاب ہوجاتے ہیں دہشت گرد عناصر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ ملکر وطن عزیز کی جڑوں کو کھو کھلا کررہے ہیں اور حکمرانوں کے دروازوں تک پہنچ چکے ہیں اگر حکومت نے سنجیدگی سے اس کا نوٹس نہیں لیا تو ارباب اقتدار بھی ان کی زد میں آنے سے نہیں بچ سکتے ہم امید کرتے ہیں کہ آپریشن رد الفساد آخری دہشت گرد کے خا تمے تک بلا تفریق جاری رہے گا یعقوب شہباز کا مزید کہنا تھا30 مارچ کو سہون شریف لال شہباز قلندر کے مزار پر عظیم الشان چہلم کا اجتماع ہو گا جس میں سندھ بھر سے لاکھوں شیعہ و سنی موالیان محب وطن پاکستانی شریک ہوں گے اور ثابت کر یں گے کہ پاکستان کے عوام سر زمین پاکستان پر امریکی و اسرائیلی اور ان کے مقامی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشااللہ یہ اجتماع ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثا بت ہوگا چہلم کے اس اجتماع کے لئے سندھ بھر میں شیعہ علماء کو نسل سندھ کی جانب سے ذمہ داروں اوررضا کاروں پر مشتمل کیمٹیاں تشکیل دی گی ہیں جو اس اجتماع کے تمام انتظامی امور کو باخوبی انجام دیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲