25 فروری 2017 - 05:40
ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر پورا اترا ہے: آمانو

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب کے طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مغرب کے طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے کئے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے.

يہ بات 'يوكيا آمانو' نے گزشتہ جمعہ روز اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے جوہري معاہدہ اور سلامتي كونسل كي قرارداد 2231 پر عمل درآمد كے حوالے سے اپني جائزہ رپورٹ ميں كہي.

آمانو كي طرف سے عالمي جوہري توانائي ايجنسي كے بورڈ آف ڈائريكٹر كو پيش كي گئي رپورٹ ميں مزيد كہا گيا ہے كہ اس وقت ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے اپني ذمہ دارياں نبھا رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲