24 فروری 2017 - 19:39
ای سی او سربراہی اجلاس میں اعلی سطح ایرانی وفد کی شرکت متوقع

پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 13ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلی سطحی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 13ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلی سطحی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے.

تجزيہ نگاروں كے مطابق، اي سي او ايك علاقائي تعاون تنظيم ہے اور اس كے اجلاس ميں ايران كے اعلي سطحي وفد كي شركت سے دوطرفہ تعلقات كو فروغ ملے گا.

پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں اقتصادي تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے اعلي حكام كا اجلاس 27 فروري كو منعقد كيا جائے گا جس ميں يكم مارچ كو ہونے والے سربراہي اجلاس كے حوالے سے حتمي امور كا جائزہ ليا جائے گا.

اقتصادي تعاون تنظيم كے سربراہي اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حسن روحاني اور اي سي او كے وزراتي كونسل كے اجلاس ميں وزير خارجہ محمد جواد ظريف شركت كريں گے.

اقتصادي تعاون تنظيم ايك دس ركني علاقائي تنظيم ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران سميت پاكستان، تركي، افغانستان، آذربائيجان، قازقستان، كرغستان، تاجكستان، تركمانستان اور ازبكستان اس كے ركن ممالك ہيں.

اي سي او سربراہي اجلاس پاكستان سميت ديگر ركن ممالك كے لئے نہايت اہميت ركھتا ہے اور بعض ميڈيا رپورٹس كے مطابق، اس اجلاس ميں چين اور روس بھي اپنے نمائندوں كو مبصرين كے طور پر بھيجيں گے.

اس سے قبل اسلام آباد نے گزشتہ سال نومبر ميں علاقائي تعاون كي جنوبي ايشيائي تنظيم (سارك) كے سربراہي اجلاس كو منعقد كرنے كي منصوبہ بندي كي ليكن بھارت كي جانب سے شركت نہ كرنے پر يہ اجلاس منسوخ كرنا پڑا.

اس سے قبل جمہوريہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو ميں اكتوبر 2012 ميں 12واں سربراہي اجلاس منعقد كيا گيا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲