20 فروری 2017 - 19:51
برطانیہ نے ۲۰۱۵ میں اپنے ۶۰ فیصد ہتھیار عرب ممالک کو بیچ دئے: برطانوی وزارت جنگ

ایڈیکس نمائش کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے نمائش کے پہلے دن ایک اعشاریہ دوارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی وزارت جنگ کے ترجمان ایڈم تھامس نے متحدہ عرب کے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں IDEX-2017  سے موسوم فوجی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر کہاکہ برطانیہ نے دوہزار پندرہ میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ہاتھوں سات ارب سات سو ملین پونڈ کے ہتھیار فروخت کئے تھے۔

ایڈیکس نمائش کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے نمائش کے پہلے دن ایک اعشاریہ دوارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے اور توقع ہے کہ رواں ہفتے نمائش کے اختتام تک متحدہ عرب امارات پانچ اعشاریہ تین اراب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲