20 فروری 2017 - 19:07
ترکی کے سفیر ایرانی وزارت خارجہ میں طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں ترک حکام کے غیر تعمیری اور غیر سنجیدہ بیانات پر ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں ترک حکام کے غیر تعمیری اور غیر سنجیدہ بیانات پر ترکی کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امارات، قطر اور سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران اور اسی طرح ترکی کے وزير خارجہ نے میونخ اجلاس میں ایران کے بارے میں غیر سنجیدہ اور غیر تعمیری خیالات کا اظہار کیا تھا۔

.......

/169