17 فروری 2017 - 11:34
روسی وزیر دفاع: واشنگٹن کی طاقت کی منطق ناکام رہے گی

روس کے وزیر دفاع نے مضبوط موقف کے ساتھ روس سے مذاکرات کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ امریکہ اگر زبردستی کی بنیاد پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہا کہ روس، برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کہا ہے کہ روس نے اگر بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات کئے تو امریکہ مضبوط موقف کے ساتھ میدان عمل میں اترے گا۔

.......

/169