16 فروری 2017 - 19:41
آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے مختلف قوتیں بیرونی شازشی عناصر کی ایماء پر بر سر پیکار ہیں:یعقوب شہباز

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے لاہور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے لاہور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کی ہے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں یعقوب شہباز کا کہنا تھا گزشتہ کئی ماہ سے ملک بھر میں امن وامان کی اچھی فضاء قائم تھی لیکن ایک پھر دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کا میاب ہوگے ایسا لگتا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگرد پھر سے دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتے ہیں چند مٹھی بھر دہشت گرد وں نے پوری ریاست پاکستان کو چیلنج کر رکھا ہے حکومت پنجاب کو اب چا ئیے کہ پورے پنجاب میں بلا تفر یق ٹار گٹڈ آپر یشن شروع کر کے دہشت گردوں کاجڑسے خاتمہ کرے بزدل دہشت گرد وں کے ان حملوں سے ہماری فورسز اورقوم کے حو صلے پشت نہیں ہو گے یہ درندہ صفت دہشت گرد بے گناہ انسانوں کو مزہب کے نام پر قتل کر رہے ہیں جو اسلام میں کسی بھی صورت جائز نہیں ہے ان دہشت گردوں کا کوئی دین ہے اور نہ مزہب بلکہ یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں اس ملک میں ایجنسیوں کااتنا بڑا نیٹ ورک ہونے کے باوجود اس طرح کے واقعات کاہونا سیکیورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے مختلف قو تیں بیرونی شازشی عناصر کی ایماء پر بر سر پیکار ہیں اس کا قلع قماں کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے ملک بھر میں امن کے قیام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا اصلی روح پے عمل در آمد کرانا بہت ضروری ہے ورنہ اب تک ہونے والی تما م محنت ضائع ہو جا ئیگی حکومت کی زمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گر فتار کر کے سخت سے سخت سزا دیں کیو نکہ شہداء کے گھرانے انصاف کے منتظر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲