اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے ایشیا اور پیسیفک امور نے ماسکو کے دورے کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع بالخصوص ایرانی صدر حسن روحانی کا آئندہ دورہ روس پر تبادلہ خیال کیا.
روسي دفتر خارجہ نے بدھ كے روز اپنے ايك بيان ميں كہا كہ 'ابراہيم رحيم پور' اور روسي نائب وزير خارجہ 'مورگولوف' نے دونوں ممالك كے درميان اعلي سطحي وفود كے تبادلوں كا جائزہ ليا.
اس بيان كے مطابق، روس ميں تعينات ايراني سفير مہدي سنائي بھي اس ملاقات شريك تھے، دونوں نائب وزرائے خارجہ نے اس موقع پر ايران اور روس كے درميان تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق كيا.
ايران اور روس كے اعلي سفارتكاروں نے صدر حسن روحاني كے عنقريب دورہ روس كے حوالے سے بھي گفتگو كي.
انہوں نے شام كي صورتحال سميت علاقائي مسائل اور انسداد دہشتگردي كے حوالے سے دونوں ممالك كے مشتركہ تعاون پر اطمينان كا اظہار كيا.
نائب ايراني وزير خارجہ افغانستان كے حوالے سے منعقد ہونے والي بين الاقوامي نشست ميں شركت كے لئے ماسكو كے دورے پر ہيں اور وہ اس موقع پر مختلف روسي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲