اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ایام فاطمیہؑ اور مقتدر عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد حسین الموسوی الصفوی کی برسی کے مناسبت سے قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی عزاداروں کے جم غدیر سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمة الزہرا ؑکے سیرت و کردار کے کئی گوشوں کی وضاحت کی اور بنت رسول کے شہادت سے جڑے واقعات اور المیات پر تفضیلی روشنی ڈالی۔ آغا صاحب نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہؑ کی عزمت کی بنیاد صرف یہ نہیں کہ وہ خاتم الانبیا کی صاحب ذادی تھی اور نہ یہ کہ فاطمہؑ علیؑ کی زوجہ اور حسنین ؑجیسے سرداران جوانان جنت کی مادر گرامی تھی بلکہ فاطمة الزہرا ؑکا وجود مبارک بزات خود نور ہدایت و رحمت اور ازلی عزمت کا پیکر ہے سیدہ فاطمہؑ نے اپنے پدر بزرگوار کےلئے ایک رفیق بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ شفیق مادر کا کردارادا کیا اس موقعہ پر مقتدر عالم دین حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد حسین الموسوی الصفوی کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا آغا صاحب نے مرحوم کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن شرعی مرحوم کی مرحون منت رہے گی مرحوم نے ایک پر آشوب دور میں تنظیم کو متحد اور منظم رکھنے کے لئے بنیادی کردار ادا کیا اپنے انقلاب آفرین فکر و عمل کے حوالے سے مرحوم ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲