12 فروری 2017 - 12:33
برطانوی حکومت جوہري معاہدے كے مطابق عمل کر رہی ہے: نائب برطانوي وزيرخارجہ

نائب برطانوي وزير خارجہ برائے مشرق وسطي اور افريقي امور نے كہا ہے كہ لندن كے موقف ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے واضح ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب برطانوي وزير خارجہ برائے مشرق وسطي اور افريقي امور نے كہا ہے كہ لندن كے موقف ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے واضح ہے اور واشنگٹن كي خارجي پاليسي سے الگ ہے اور برطانيہ جوہري معاہدے كے مطابق عمل كررہا ہے.

ال وود نے كہا كہ جوہري معاہدے كے حوالے سے برطانيہ كي پاليسي ميں كوئي تبديلي نہيں آئي ہے اور ہم اس بين الاقوامي معاہدے كا خيرمقدم كرتے ہيں اور يہ بين الاقوامي معاہدہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عالمي برادري كے درميان كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے ايك نئے باب كا آغاز كرے گا

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ تمام ممالك كو جوہري معاہدے كے مطابق عمل كرنا چاہيے اور برطانيہ اس معاہدے پر مكمل عمل كر رہا ہے.

انہوں نے ايران كے اپنے حاليہ دورے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ جوہري معاہدے كي كاميابيوں ميں سے ايك تہران اور لندن كے درميان براہ راست تعلقات قائم كرنا ہيں.

انہوں نے جوہري معاہدے كي كاميابيوں كے بعد دونوں ممالك كے درميان تجارتي اور بينكنگ تعلقات كي راہ ميں موجود ركاوٹيں دور كرنے كي ضرورت پر زور ديا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

نائب برطانوي وزير خارجہ برائے مشرق وسطي اور افريقي امور نے كہا ہے كہ لندن كے موقف ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے واضح ہے اور واشنگٹن كي خارجي پاليسي سے الگ ہے اور برطانيہ جوہري معاہدے كے مطابق عمل كررہا ہے.

يہ بات 'ال وود' نے ہفتے كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كے حوالے سے برطانيہ كي پاليسي ميں كوئي تبديلي نہيں آئي ہے اور ہم اس بين الاقوامي معاہدے كا خيرمقدم كرتے ہيں اور يہ بين الاقوامي معاہدہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عالمي برادري كے درميان كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے ايك نئے باب كا آغاز كرے گا.