9 فروری 2017 - 09:16
روس کی مسلح افواج کو اچانک جنگ کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہنے کی ہدایات

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ملک کی فضائیہ کو جنگ کے لئے آمادہ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا کہ صدر پوتن نے روس کی مسلح افواج کو اچانک جنگ کے لئے مکمل طور پر آمادہ رہنے کی ہدایا ت جاری کی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ روس کے صدر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر جنگ کی صورت میں مکمل تیاری و توانائی کا جائزہ لیا جائے تاکہ اس بات کا اطمینان حاصل ہو سکے کہ روس کا جنگی نظام اچانک شروع ہونے والی بڑی جنگ کے لئے مکمل آمادگی رکھتا ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے فیصلے کی بنیاد پر اچانک شدید حملوں کے لئے فضائیہ کی آمادگی، اور جنگی فرائض کی انجام دہی کے لئے تمام فوجیوں اور اداروں کی آمادگی کا جائزہ لئے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

روسی صدر کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایات ایسی حالت میں جاری ہوئی ہیں کہ روس اور مغربی ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بارے میں تشویش مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور کافی عرصے سے روس اور نیٹو کے رکن ملکوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169