6 فروری 2017 - 20:24
وہابیت صرف سعودی عرب سے مختص ہے ہم سنی مسلمان ہیں: سابق امیر قطر

سابق امیر قطر نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے پوری دنیا کے تجزیہ کاروں پر عجیب فکر نے غلبہ کر رکھا ہے جو نہایت خطرناک ہے اور وہابیت ایسا مذہب ہے جو صرف سعودی عرب سے مختص ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق امیر قطر نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے پوری دنیا کے تجزیہ کاروں پر عجیب فکر نے غلبہ کر رکھا ہے جو نہایت خطرناک ہے اور وہابیت ایسا مذہب ہے جو صرف سعودی عرب سے مختص ہے مگر لوگ اسے تمام خلیجی ممالک سے منسوب کرتے ہیں۔ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم سلفی سنی ہیں وہابی نہیں ہیں۔

سابق امیر قطر حمد بن خلیفہ آل ثانی نے مسلم علماء کے وفد سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے پوری دنیا کے تجزیہ کاروں پر عجیب فکر نے غلبہ کررکھا ہے جو نہایت خطرناک ہے۔

انہوں نےکہاکہ  وہابیت ایسا مذہب ہے جو صرف سعودی عرب سے مختص ہے مگر لوگ اسے تمام خلیجی ممالک سے منسوب کرتے ہیں میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم سلفی سنی ہیں وہابی نہیں ہیں۔

شیخ حمد بن خلیفہ نے کہا قطر سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس وقت خطرناک حالات سے گزرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے نظریات مشرق وسطیٰ کے تعلق سے اگرچہ بہت سے مسائل میں ہم سے ہم آہنگ ہیں مگر وہ جس طرح کی اصطلاحیں استعمال کرتے ہیں ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔ وہ مسلمانوں کے لیے اسلامی انتہاپسندی اور اسلامی دہشتگردی کی تعبیر استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ تمام مسلمانوں کو دہشتگردی کے آئینے میں دیکھتے ہیں جب کہ اسلام میں بھی مختلف فرقے اور مسلک ہیں۔

سابق امیر قطر نے کہا کہ قطر کے عوام ہمیشہ انتہاپسندی سے دور رہے ہیں۔ ہم پوری دنیا میں تکفیریت کی مذمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲